![]() |
|
||||||||||
|
|
![]() |
|
|
||||||||
|
![]() |
![]() |
|
|
|||||||
|
|
|||||||||||
| جامعہ کی تعلیمی کارکردگی ،ضروریات ووسائل کی دستیابی اورانتظام کی فعالیت کے لیے ایک بااختیارمجلسِ شوریٰ ہے ،جومہتمم جامعہ مجلس تعلیمی ،اہل علم ،فنی ماہرین اورخیرخواہانِ جامعہ پرمشتمل ہے ۔ ایسے حضرات جوخدمتِ دین کاجذبہ رکھتے ہوں اورجامعہ کی ترقی کے خواہاں ہوں ،جامعہ کے مسلک اوراغراض ومقاصد سے متفق ہوں ،معاشرے میں اچھی ساکھ رکھتے ہوں اورفرقہ بندی ونزاعات میں ملوث نہ ہوں ،مجلس شورٰی کے موجودہ ارکان کی مشاورت اورمہتمم کی تجویز پرمجلسِ شورٰی کے رکن ہوسکیں گے۔ کسی غیرمعمولی مسئلہ پربحث یااہم ضرورت کے پیشِ نظر شورٰ ی کااجلاس بلایاجاسکتاہے ۔البتہ سال میں ایک دفعہ شوریٰ کااجلاس لازمی ہوگا۔ مجلسِ شورٰی کے فرائض : گذشتہ سال کے اخراجات کی جانچ پڑتال اورآئندہ بجٹ کی منظوری ،تعلیمی اہداف اورتعمیراتی منصوبوں کی منظوری کرنا۔ جامعہ کی ترقی کے لیے عملی کوششیں کرنا۔ جامعہ کے اخراجات وضروریات کے لیے وسائل بہم پہنچانے کے لیے تگ ودوکرنا۔ نئے اساتذہ کی تقرری کی منظوری دینا۔ تعلیمی اورتعمیری منصوبوں میں مہتممِ جامعہ کے ساتھ تعاون کرنا۔ |
|
||||||||||
| جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں ۲۰۱۳ جامعہ حسن بن علیؓ |
|
||||||||||
|
|
|
|
|||||||||
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|||