banner center jangla banner
اعلانات
جنت میں گھر بنانے کا سنہری موقع

 

 تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں یہاں کلک کریں

left jangla right jangla

سرورق

تعارف

اغراض و مقاصد

شعبہ جات

نظام تعلیم

نصاب تعلیم

شرائط داخلہ

نظام امتحانات

مجلس شوری

منصوبے اور ضروریات

ماہنامہ ندائے حسن

آن لائن دارالافتاء

برائے رابطہ

left pillar کسی بھی ادارے کانظامِ تعلیم ادارے کی حسنِ کارکردگی اوربہترین نتائج کاضامن ہوتاہے ۔
تعلیمی اورجملہ طلبہ وطالبات کی تعلیم وتربیت اورنگرانی کے لیے جونظام تشکیل دیاگیاہے ،اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
مجلسِ تعلیمی:
تعلیمی اوراس سے متعلق تما م ترذمہ داریاں مجلسِ تعلیمی سرانجام دے گی، جوکہ مہتمم جامعہ اورمنتخب اساتذہ پرمشتمل ہوتی ہے ۔مجلسِ تعلیمی باہمی مشاورت سے ایک نگران کاانتخاب کرتی ہے ،جوطلبہ کی روز مرہ ضروریات کاذمہ دارہوتاہے ۔
مجلسِ تعلیمی کے فرائض درج ذیل ہیں ۔
۱۔ نئے تعلیمی سال میں طلبہ کے داخلے کاانتظام وانصرام ۔
۲۔ اساتذہ کے مابین کتابوں کاتقسیم ۔
۳۔ سال بھرسب ہونے والے امتحانات وجائزوں کابروقت انعقاداورنتائج کی جانچ پڑتال۔
۴۔طلبہ کی اخلاقی اورتعلیمی نگرانی۔
۵۔باہمی مشاورت سے تعلیمی نقائص کامناسب حل تلاش کرنا۔
۶۔طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے مؤثر انتظام اورخلاف ورزی پرمؤاخذہ کی تحدید کرنا۔
۷۔نصابِ تعلیم کی بہتری کے لیے بروقت مناسب تجاویز دینا۔
۸۔ اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی سے باخبررہنا۔
۹۔طلبہ وطالبات کی رجسٹریشن کاانتظام کرنا۔
۱۰۔تعلیمی اوقاتِ کارکاتعین ۔
جامعہ کانظامِ تعلیم چارمراحل پرمشتمل ہوگا۔
۱۔ شعبۂ حفظ وتجوید :
۲۔ مرحلہ ابتدائیہ : جس میں متوسطات کے ساتھ درجہ اولی وثانیہ شامل ہوں گے۔
۳۔ مرحلہ ثانونیہ :جس میں خاصہ اورعالیہ کے درجات شامل ہوں گے۔
۴۔ مرحلہ جامعیہ :جس میں دورۂ حدیث اورتحصص کے درجات شامل ہوں گے ۔
کچھ مشکلات کے بسبب فی الحال دورۂ حدیث کااجراء نہیں کیاجاسکا۔
تعلیمی دورانیہ:
تعلیمی دورانیہ دس ماہ پرمشتمل ہے ،جونصف شوال سے شروع ہوکراوائل شعبان پرختم ہوتاہے ۔
سالانہ تعطیلات دوماہ ،جبکہ عید الاضحی اورچارنیم ماہی امتحان کے موقع پرایک ایک ہفتہ کی چھٹی دی جاتی ہے ۔
اوقات تعلیم:
اسباق کاسلسلہ صبح ۸ بجے سے شروع ہوکرظہرسے کچھ پہلے تک جاری رہتاہے ۔کھانے اورنماز کے وقفہ کے بعد طلبہ تکرارمیں مشغول ہوجاتے ہیں ۔عصر کے بعد تفریح کاوقت ہوتاہے ،جبکہ مغرب کے بعد رات گئے تک اساتذہ کی نگرانی میں مطالعہ کاانتظام کیاگیاہے ،جس میں نماز اورکھانے کاوقفہ بھی شامل ہے۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ اسباق کے اوقات میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ،جس کی تعیین مجلسِ تعلیمی باہمی مشاورت سے کرتی ہے ۔
طلبہ کی کفالت
جامعہ طلبہ کی تمام ضروریات کی کفالت کرتاہے ۔رہائش ،خوراک اورتعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے اورمستحق طلبہ کوکتابیں بھی مفت مہیاکی جاتی ہیں ۔
right pillar
جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں ۲۰۱۳ جامعہ حسن بن علیؓ