banner center jangla banner
اعلانات
جنت میں گھر بنانے کا سنہری موقع

 

 تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں یہاں کلک کریں

left jangla right jangla

سرورق

تعارف

اغراض و مقاصد

شعبہ جات

نظام تعلیم

نصاب تعلیم

شرائط داخلہ

نظام امتحانات

مجلس شوری

منصوبے اور ضروریات

ماہنامہ ندائے حسن

آن لائن دارالافتاء

برائے رابطہ

left pillar وسائل کی قلت اورسہولیات کے فقدان اورضروریات کی عدم دستیابی سے بظاہریہی معلوم ہوتاتھاکہ جامعہ کوتعلیمی اورتبلیغی مقاصد واہداف کے حصول کے لیے برسوں جدوجہد کرناپڑے گی ،لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ابتدائی سال سے ہی جامعہ اپنے مقاصد کے حصول میں کافی حدتک کامیاب رہاہے ۔
اب تک جوشعبے قائم ہوچکے ہیں ،ان کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں ۔
شعبہ تخصص:
جامعہ کی تاسیس کے ساتھ ہی اس شعبے کاآغاز ہوااورالحمدللہ جامعہ دارالعلوم کراچی ،جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک ،جامعہ فاروقیہ ،جامعہ عثمانیہ پشاوراورملک کے دوسرے مستند تعلیمی اداروں کے طلبہ کااعتماد پہلے ہی سال اس شعبے کی امتیازی خصوصیت رہی۔ پچھلے تین سالوں میں بیالیس(۴۲)طلبہ اس شعبہ سے فارغ ہوچکے ہیں اوراس سال بھی چودہ (۱۴)طلبہ اس شعبے میں زیرِ تعلیم ہیں ۔
درسِ نظامی بنین:
مستقل عمارت اوردارالاقامۃ کی عدم موجودگی اورابتدائی قدم ہونے کی وجہ سے پہلے سال جامعہ میں درجہ اولیٰ، ثانیہ،رابعہ،سادسہ ،موقوف علیہ اورتخصص تک درجات میں تہتر(۷۳) رہائشی طلبہ زیرتعلیم رہے۔
اسباق اورانتظامی امورپر طلبہ کے اعتماد کی بدولت اللہ کے فضل سے دوسرے سال طلبہ کا رجوع زیادہ رہااورمختلف درجات میں تقریباپچانوے طلبہ جامعہ میں زیر تعلیم رہے۔پچھلے سال جامعہ کو وفاق المدارس کے سالانہ امتحان کے لیے اپناہال بھی دیاگیا۔امتحان دینے والے طلبہ میں سے اکثر طلبہ نے امتیازی حیثیت میں کامیا ب سے کامیاب ہوئے ،جبکہ درجہ عامہ کے دوطلبہ نے پانچ سوپچاس(۵۵۰) سے زیادہ نمبرلے کرنمایاں کامیابی حاصل کی۔
امسال یعنی جامعہ کے چوتھے تعلیمی سال ایک سوساٹھ طلبہ کودرجہ اولیٰ تادرجہ سابعہ اوردرجہ تخصص میں ٹیسٹ اورانٹریوکے ذریعے داخلہ دیاگیااورتقریباً تمام طلبہ کرام جامعہ میں رہائش پذیرہیں۔
اللہ اوراس کے رسول کے ان مہمانوں کی خدمت کے لیے جامعہ میں سترہ(۱۷) اساتذہ کرام خدمات انجام دے رہے ہیں،جوشب وروزان کی تعلیم وتربیت کی فکرمیں مصروف رہتے ہیں۔
جامعہ میں وفاق المدارس کامقررکردہ آٹھ سالہ نصاب پڑھایاجاتاہے ،جس میں درس نظامی کے ساتھ ساتھ جدید مسائل کے متعلق کتابیں بھی پڑھائی جاتی ہیں ۔
نصاب میں تفسیر،حدیث ،اصول حدیث،فقہ ،اصول فقہ ،علم میراث ،علم کلام ،سیرت نبوی ،تاریخ اسلام ،علوم عربیہ (صرف ،نحو،لغت ،ادب ،عروض وقوافی)منطق ،فلسفہ اورفلکیات وغیرہ کی کتابیں شامل ہیں ۔
درس نظامی مکمل کرنے والے طلبہ کووفاق کی جانب سے ’’عالمیہ ‘‘کی سند دی جاتی ہے ،جوکہ ’’ایم اے‘‘کے مساوی سمجھی جاتی ہے ۔
ِِشعبہ حفظ:
جامعہ کے قیام کے کچھ ماہ بعدہی اس اہم شعبے کابھی افتتاح کیاگیا۔جامعہ کے زیرانتظام مسجد عفراء میں علاقے کے بچوں کے لیے ناظرہ قرآن کریم کے علاوہ حفظ کی ایک مستقل کلاس بھی قائم کی گئی۔حفظ وتجویداورناظرہ میں طلبہ کی مجموعی تعدادتقریباً دوسو(۲۰۰)تک ہے۔طلبہ کی مشق اورامتحان کے لیے باہر سے جیدقراء کرام کی خدمات اورمشورے حاصل کیے جاتے ہیں۔
شعبہ متوسطہ:
شعبہ متوسطہ میں ان طلبہ کوتعلیم دی جاتی ہے ،جوعصری علوم اورلکھنے پڑھنے سے ناواقف ہوتے ہیں ۔اس شعبے میں مڈل تک عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ خوش نویسی ،ابتدائی فارسی اوربنیادی دینی تعلیم دی جاتی ہے ۔
مکتبہ جامعہ حسن:
طلبہ اوراساتذہ کی علمی آبیاری ، خصوصاشعبہ تخصص کی علمی وتحقیقی ضروریات پوراکرنے کے لیے اس شعبہ پرانتہائی توجہ دی گئی۔الحمدللہ تفسیر،حدیث ،فقہ اوراصول فقہ کاایک مناسب ذخیرہ جمع کیا گیا۔طلبہ مدرسہ کے انجمنوں میں اپنی تقاریراورمضمون نویسی کے مقابلوں میں شرکت کے لیے مواد اس مکتبہ ہی سے حاصل کرتے ہیں،تاہم بعض ضروی کتب کی خریداری اب بھی مکتبہ کی اولین ترجیحات اورضروریات میں شامل ہے۔
right pillar
جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں ۲۰۱۴ جامعہ حسن بن علیؓ