banner center jangla banner
اعلانات
جنت میں گھر بنانے کا سنہری موقع

 

 تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں یہاں کلک کریں

left jangla right jangla

سرورق

تعارف

اغراض و مقاصد

شعبہ جات

نظام تعلیم

نصاب تعلیم

شرائط داخلہ

نظام امتحانات

مجلس شوری

منصوبے اور ضروریات

ماہنامہ ندائے حسن

آن لائن دارالافتاء

برائے رابطہ

left pillar

جامعہ حسن بن علیؓ کاآغاز2010ءمیں پاکستان کے تاریخی شہرچارسدہ میں ایک ایسے عظیم مسجدسے ہوا ، جس میں پاکستان کے مایہ نازاورفصیح ترین عالم شیخ الحدیث حضرت مولاناحسن جان شہیدرحمہ اللہ اوران کے والدبزرگوارامامت وخطابت فرماچکے تھے،جس میں بہ یک وقت شوگرمل اورپیپرمل کے ہزاروں ملازمین اپنے رب کے سامنے سجدہ ریزہوتے اورنمازیوںکی کثرت سے ہرنمازمیں یہی تاثرملتاکہ گویایہاں کوئی مذہبی اجتماع ہورہاہے یاگویاعید کادن ہے۔نمازیوںکے ہجوم اور” حی علی الصلوة اورحی علی الفلاح“ کی ان صداوں کونہ جانے کون سی نظرلگ گئی کہ شوگرمل اورپیپرمل کے بندہونے اورحضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے ” جامعہ امدادالعلوم “ جانے کے بعدیہ تاریخی مسجدرفتہ رفتہ ویران ہوتاگیا۔

کئی سالوں سے نمازیوں کے ہجوم کے لیے ترسنے والے اس تاریخی مسجد کوایک بارپھراللہ جل شانہ نے رحمت اورقبولیت کی نظرسے دیکھا اوراپنے دین متین کی اشاعت کے لیے ایک بارپھراس کاانتخاب کیا۔یوں 2010ءکوجامعہ عثمانیہ کے استاد ِ حدیث مفتی حمید اللہ صاحب نے ایسے حالات میں جامعہ کی بنیاد رکھی کہ 2010ءکی طوفانی بارشوں اورسیلاب نے نہ صرف یہاں کی آبادیوں اورعمارتوں کونقصان پہنچایاتھا،بلکہ ان سیلاب زدہ علاقوں کی علمی اوراخلاقی حیثیت بھی رفتہ رفتہ زوال پذیرہورہی تھی ۔

انتہائی بے سروسامانی کی حالت میں محض تعلیم وتربیت کی نیت سے ایک ادارے کے قیام کاقدم اٹھانامشکل تھا،لیکن خلوص ِنیت اوربعض الہامی اشارات نے حضرت مفتی صاحب کاسینہ کھول دیا اور تاسیس کے پہلے ہی سال اللہ تعالیٰ نے اس ادارے کوایساوجوددیاکہ یہ علاقے کے لوگوںکے لیے دینی علوم اور تعلیم وتربیت کامرکزبن گیا۔

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

right pillar
جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں ۲۰۱۳ جامعہ حسن بن علیؓ