banner center jangla banner
اعلانات
جنت میں گھر بنانے کا سنہری موقع

 

 تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں یہاں کلک کریں

left jangla right jangla

سرورق

تعارف

اغراض و مقاصد

شعبہ جات

نظام تعلیم

نصاب تعلیم

شرائط داخلہ

نظام امتحانات

مجلس شوری

منصوبے اور ضروریات

ماہنامہ ندائے حسن

آن لائن دارالافتاء

برائے رابطہ

left pillar طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کی جانچ پرکھ کے لیے امتحانی نظام کلیدی حیثیت رکھتاہے ۔طلبہ کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے آئندہ بہتری کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیاجاسکتاہے ۔چنانچہ جامعہ میں ماہانہ چہارنیم ماہی اورسالانہ بنیادوں پرامتحانات لیے جاتے ہیں ۔جن کی تفصیل درجہ ذیل ہے۔
۱۔ امتحان داخلہ
۲۔ ماہانہ تعلیمی جائزہ
۳۔ چہارنیم ماہی امتحان
۴۔ سالانہ امتحان
ماہانہ ،درمیانِ سال اورسالانہ امتحانات میں تحریری امتحان کے ساتھ شفوی امتحان بھی لیاجاتاہے ۔
ماہانہ جائزوں کے پرچہ جات میں کل چھ سوالات ہوتے ہیں ،جن میں مقدارِ خواندگی کومد نظر رکھتے ہوئے ،ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں ،جن سے مطلوبہ صلاحیت معلوم کی جاسکے۔
ماہانہ پرچے کے سوالات اختیاری نہیں ہوتے ،بلکہ تمام سوالات کاحل کرنالازمی ہوتاہے ،جس کے لیے ۴گھنٹے کاوقت دیاجاتاہے ۔البتہ چہارنیم ماہی اورسالانہ امتحانات میں پرچہ تین سوالات پرمشتمل ہوتاہے ،ہرسوال دوشقوں پرمشتمل ہوتاہے ،جن سمیں سے کسی بھی ایک شق کوحل کرنے کااختیارہوتاہے ۔
ماہانہ جائزوں کے پرچہ جات کے ۶۰نمبرات ہوتے ہیں ،جبکہ دیگرامتحانات کے پرچہ جات کے ۱۰۰ نمبرات ہوتے ہیں ۔جن میں سے بالترتیب ۳۰ اور۴۰ نمبرات حاصل کرناضروری ہوتاہے ۔
ذی قعد ،محرم اورصفر کے تین ماہانہ جائزوں کے بعد چہارنیم ماہی ،جبکہ ربیع الثانی ،جمادی الاولیٰ اورجمادی الثانی کے تین ماہانہ جائزوں کے بعد سالانہ امتحان منعقد کیاجاتاہے ۔
داخلہ کاطریقہ کار
پہلامرحلہ:
پہلے مرحلے میں طالب کوایک داخلہ فارم دیاجاتاہے ،جس میں درج شرائط سے متفق ہونے کی صورت میں داخلہ کاخواہش مند اپنے کوائف درج کرتاہے اوردفترِ تعلیمات میں جمع کرادیتاہے ۔
دوسرامرحلہ:
دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیاجاتاہے ،جس سے مطلوبہ درجے کی اہلیت ،ذہنی صلاحیتوں اورتعلیمی استعداد کاجائزہ لینامقصود ہوتاہے ۔
تیسرامرحلہ:
تیسرے مرحلے میں کامیاب طلبہ سے انٹرویولیاجاتاہے ،جس میں طلبہ کے ذہنی وفکری رجحانات اوراغراض ومقاصد معلوم کیے جاتے ہیں ۔ان مراحل سے کامیابی کے ساتھ گزرنے والے طلبہ کوداخلہ کااہل قراردے دیاجاتاہے۔لیکن جگہ کی تنگی کے باعث مختصر مطلوبہ تعداد ہی کوداخلہ دیاجاسکتاہے ،اس لیے زیادہ بہترصلاحیت کے مالک طلبہ کوترجیحی بنیادوں پرداخلہ دیاجاتاہے ۔
right pillar
جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں ۲۰۱۳ جامعہ حسن بن علیؓ