جامعہ حسن بن علیؓ کا آغاز2010ءمیں پاکستان کے تاریخی شہرچارسدہ میں ایک ایسے عظیم مسجدسے ہوا ، جس میں پاکستان کے مایہ نازاورفصیح ترین عالم شیخ الحدیث حضرت مولاناحسن جان شہیدرحمہ اللہ اوران کے والدبزرگوارامامت وخطابت فرماچکے تھے،جس میں بہ یک وقت شوگرمل اورپیپرمل کے ہزاروں ملازمین اپنے رب کے سامنے سجدہ ریزہوتے اورنمازیوں کی کثرت سے ہرنمازمیں یہی تاثرملتا کہ گویایہاں کوئی مذہبی اجتماع ہورہاہے یاگویاعید کادن ہے۔نمازیوں کے ہجوم اور” حی علی الصلوة اورحی علی الفلاح“ کی ان صداوں کونہ جانے کون سی نظرلگ گئی کہ شوگرمل اورپیپرمل کے بندہونے اورحضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے جانے کے بعدیہ تاریخی مسجدرفتہ رفتہ ویران ہوتاگیا۔